24 اگست 2013 - 19:30
شام، ریڈ لائین عبور کرنے پر امریکہ کو سنگین نتائج کی دھمکی

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کمان کے نائب سربراہ نے کہا ہے شام میں امریکہ کی جانب سے ریڈلائين پارکرنے سے امریکہ کو نہایت تلخ نتائج کا سامنا کرنا پڑےگا۔

ابنا: جنرل سید مسعود جزائری نے کہا کہ امریکہ جانتا ہےکہ شام میں ریڈ لائين کیا اور کہاں ہے اور اسے عبور کرنے سے امریکہ کو شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ شام میں جاری دہشتگردی امریکہ اور علاقے کے بعض مرتجع عرب ممالک کی منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے جو صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمت کے مخالف ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دشمن کے وسیع محاذ کے باوجود شام کی ملت و حکومت نے اس وسیع جارحیت کا مقابلہ کرتے ہوئے بڑی بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ جنرل مسعود جزائری نے کہا کہ جولوگ آج شام میں دہشتگردانہ جنگ کی آگ بھڑکارہے ہیں وہ علاقے کی قوموں کے انت‍قام سے نہیں بچ سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ شام میں عالمی سامراج کے خلاف مزاحمت اس حدتک پہنچ چکی ہے کہ اب سامراج اسے شکست نہیں دے سکتا۔

.......

/169